جگتیال میں ماسٹر پلان کیخلاف کسانوں کا احتجاج جاری

   


جگتیال ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال بلدیہ کی جانب سے بنائے گئے ماسٹر پلان کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج دوسرے دن بھی جاری رہا ، گذشتہ روز کلکٹریٹ پر تو آج بلدیہ جگتیال کا گھیراؤ کیا گیا ۔ کسانوں نے ماسٹر پلان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈس اُٹھاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی ، اولڈ بس اسٹانڈ جگتیال سرکل پر راستہ روکو احتجاج کئے گئے ۔ انھوں نے کمشنر سے احتجاجی مقام پر آنے کا مطالبہ کیا ۔ جگتیال حدود نرسنگا پور ویلدورتی موتے موضعات کسانوں کے 250 ایکٹر اراضی کو ماسٹر پلان کے نام پر ری کرییشن انڈسٹریل زون کے تحت تقریبا ہزاروں ایکٹرس زرعی اراضی کو نقصان ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ ماسٹر پلان واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔