جگتیال میں مختلف ترقیاتی کاموںکا افتتاح

   

مربوط مارکٹ کے آغاز سے تاجرین کو سہولیات ، ریاستی وزیر کے ایشور کا خطاب

جگتیال ۔ 3 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر کوپولا ایشور نے ضلع جگتیال دھرم پوری منڈل میں 6 کروڑ 63 لاکھ روپے سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔اس موقع پرکوپولا ایشور ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح و بہبود نے کہاکہ ریاست تلنگانہ ترقی اور فلاح و بہبود میں سرفہرست ہے،ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی دیواکرا ،ڈی سی سی بی کے چیرمین سری کانت ریڈی میونسپل چیئر پرسن سنگے ستیما، متعلقہ عوامی نمائندوں کے ساتھ سرکاری عہدیداروں نے جگتیال ضلع کے دھرما پوری منڈل میں کئی ترقیاتی پروگراموں کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پرریاستی وزیر نے کہا کہ مربوط مارکٹ کی تعمیر کی تکمیل کے بعد افتتاح کیا گیا۔ کئی سالوں سے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے چھوٹے کاروبار جاری رکھے ہوئے خواتین جو یہاں شریک ہوئیں ،ریاستی وزیر نے ان سب کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک ایسی حکومت ہے جس نے کسانوں کی زبردست مدد کی ہے، ایسا کوئی گھر بھی نہیں ہے جس کو سرکاری امداد نہ ملی ہو۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں زراعت سب سے زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور ہم کروڑوں میٹرک ٹن اناج اگانے کے قابل ہیں۔دیہاتوں کو بہتر کیا گیا ہے، اسکول اور رہائشی اسکول منا اورو منابڑی کے نام سے قائم کیے گئے ہیں جو طلباء کیلئے سہولت بخش ہے اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور طبی سہولیات میں بھی بہتری لائی گئی۔اور 30 سے 50 بستروں پر مشتمل دواخانے کو ترقی عطا کی گئی۔ سنگین مریضوں کے علاج کیلئے ڈائیلاسز سینٹر قائم کیا گیا ہے۔10 بستروں پر مشتمل incentive care بھی قائم کیا جا رہا ہے اور 50 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ مرکز کی بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔اسی طرح گزشتہ سال ہی شروع ہونے والے شاندار رہائشی ڈگری کالج میں 800 بچوں کو 8 کورسز کے ساتھ تعلیم دینے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل دھرم پوری منڈل میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت 4 کروڑ سے مربوط مارکٹ، 13 لاکھ سے بستی دواخانہ ، 25 لاکھ سے ویٹرنری کلینک کا سنگ بنیاد، 2 کروڑ سے سب اسٹیشن، 25 لاکھ سے پوچما مندر کی تعمیر نو کی گئی۔ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے انٹیگریٹیڈ ویج اور نان ویج مارکیٹ منی ٹینک بند کی خوبصورتی کے ساتھ تعمیر کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ آنے سے پچھڑخواتین تاجروں کو سڑک پر کاروبار کرتے ہوئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملے گا، آج یہ مارکیٹ تمام سہولیات سے آراستہ ہو کر تاجروں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرم پوری میونسپلٹی میں باقی بچے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور لائٹنگ اور بیوٹیفیکیشن پر توجہ دی جائے۔اگر عوام کا تعاؤن ہو تو ملک، گاؤں، میونسپلٹی ترقی کی راہ پر آگے بڑھیں گے۔قبل ازیں ضلع کلکٹر نے وزیر کے ساتھ ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایلالہ سری کانت ریڈی، میونسپل چیرپرسن سانگی ستیما، ایم پی پی چیٹی بابو، زیڈ پی ٹی سی ارونا، بگارام زیڈ پی ٹی سی راجیندر، ضلع رعیتو بندھو سمیتی کے اراکین سولا بھیمیا، مونسپل وائس چیرمین اندراپو رمنا، اے ایم سی چیرمین راجیش، کونسلرس نے پروگرام میں شرکت کی۔