جگتیال میں مچھلیاں سڑک پر،لوگ پکڑنے کیلئے دوڑپڑے

   

حیدرآباد 22جو لائی (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔بارش کے دوران ضلع کے کھتلاپورمنڈل کے سرکونڈاتالاب لبریز ہوگیا جس کے نتیجہ میں مچھلیاں بہتی ہوئی سڑک پر آگئیں۔ان مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی۔لوگ مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ان میں کافی جوش وخروش بھی دیکھاگیا۔لوگوں کے ہاتھوں میں تھیلیاں تھیں جن میں مچھلیاں بھری ہوئی تھیں۔لوگوں کے مچھلیوں کوپکڑنے کا نظارہ دیکھ کر سڑکوں سے گذرنے والے بھی حیرت زدہ ہوگئے ۔ان میں بعض افراد نے وہاں رک کر مچھلیاں پکڑنے والے افراد کی ویڈیوز اور تصاویر کو اپنے سل فونس میں قید کرتے ہوئے ان کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل کردیا۔بارش کے نتیجہ میں ابراہیم پٹنم منڈل میں بھی تالاب اور کنٹے بارش کی وجہ سے لبریز ہوگئے ۔مٹ پلی منڈل کے مٹلا چٹاپوکارابطہ دوسرے مقامات سے ٹوٹ گیا۔