جگتیال۔/15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): ضلع جگتیال میں محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی اساتذہ اہلیت ٹیسٹ TET امتحان کا پر امن انعقاد عمل میں آیا ۔ضلع بھر میں 11,342 امیدواروں کیلئے۔جگتیال ٹاؤن میں پیپر 1 کے امتحان کے لیے صبح 25 امتحانی مراکز قائم کئے گئے اور دوپہر 24 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تاخیر کرنے پر داخلے اجازت نہیں دی گئی، امیدوار ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچ گئے، اہلکار فرض شناسی سے امیدواروں کی چیکنگ کی ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانی مرکز کی واضح نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ 5 ہزار 369 امیدوار پیپر 2 کے امتحان میں شریک ہوں گے جو دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ دیگر محکموں کے 300افسران کو انویجیلیٹرس اور 25 چیف سپرنٹنڈنٹ، 25 ڈیپارٹمنٹل آفیسرس 100 سپرنٹنڈنٹ 6 روٹ آفیسرس تعینات تھے۔