جگتیال۔/11 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جگتیال مستقر کی تمام مساجد میں بعد نماز جمعہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جگتیال کی نگرانی میں مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام کر ایک فلیگزی کے تلے خاموش احتجاج کیا۔امام و خطیب حافظ سید ابرار شریف اور جامع مسجد مسجدزہرا ،اسلامیہ، مقبرہ ،شہباز,عرفات، زمزم, فاران اور دیگر مساجد میںمسلمانوں کی وقف املاک کو سرمایہ دار امبانی، اڈانی کو دینے کی مرکزی حکومت اس بل کو منظور کروائی ہے اس بل کو فوری واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیااور کہا کہ کالا قانون کو واپس لینے تک وہ پرامن احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر مسلمانوں کی ہر جگہ بڑی تعداد میں شرکت اور بل کی واپسی اور انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔