جگتیال میں ٹی آر ایس کا جشن

   

جگتیال ۔ ایم یل سی انتخابات میں متحدہ ضلع کریم نگر سے برسر اقتدار ٹی آر یس پارٹی کے دو امیدوار سابقہ رکن پارلیمنٹ ایل رمنا اور بھانو پرساد نے کامیابی حاصل کی۔ جگتیال تحصیل چوراہے پر آتش بازی اور شیرنی کی تقسیم کرتے ہوئے ٹی آر یس پارٹی کارکنوں نے جشن منایا ۔اس موقع پر یل رمنا کے چاہنے والے محمد اصغر خان اور دیگر نے کریم نگر پہونچ کر یل رمنا کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ ایل رمنا کامیابی کے بعد جگتیال اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر ٹی آر یس قائدین کارکنوں نے مکان پہنچ کر مبارکادی پیش کئے۔
گندھاری میں پولیس کو نامعلوم نعش دستیاب
یلاریڈی ۔ منڈل گندھاری حدود کے رام پور گڈا تانڈا صحرائی علاقہ میں نامعلوم نعش دستیاب ہوئی ہے ۔ منڈل سداشیونگر سرکل انسپکٹر رامن گندھاری سب انسپکٹر اسسٹنٹ سشیل کمار نے اپنے عملہ کے ساتھ مقام واردات پہونچکر نعش کا معائنہ کیا ۔ تحصیلدار گوردھن کی موجودگی میں اسی مقام پر نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ متوفی 35 تا 40 سال کا ہے ۔ جس کے جسم پر کالا پتلون اور نیلیرنگ جکا شرٹ ہے ۔ دستیاب ہوئی چیزوں کی شناخت کے بعد نعش مسلم شخص کی بتائی گئی ۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔