جگتیال میں پانچ رکنی سارقوں کی ٹولی گرفتار 11تولے سونے کے زیوارات ضبط

   

ڈی ایس پی مٹ پلی ڈ یویزن ملہ ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال 15؍جون : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں آج جگتیال پولیس نے پانچ رکنی سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 11تولے سونا کے زیورات ضبط کرلیا۔ مٹ پلی ڈیویزن ڈی ایس پی ملہ ر یڈی نے آج جگتیال پولیس اسٹیشن میں صحافیوں کی منعقد ہ پریس کانفرنس میں گرفتار شدہ سارقوں کی ٹولی اور ان سے ضبط شدہ زیورات کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جگتیال ضلع میں گذشتہ چند دنوں سے معصوم عوام کو دھوکہ دیکر نقلی سونے کے بسکٹ کو اصلی سونا بتلاکر سونے کے زیورات لیکر فرار ہونے کی شکایت موصول ہوئی جس پر پولیس حرکت میں آکر مختلف مقامات پر نظر رکھی ہوئی تھی، آج جگتیال نیو بس اسٹانڈ علاقہ میں فائر اسٹشن کے سامنے سارقوں کی ٹولی گذرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ کر ا نہیں حراست میں لیکر پوچھ تاچھ پر حقائق سامنے آئے، اس ٹولی میں ایک مرد چار خواتین شامل ہیں۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ملہ ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے دھوکہ باز افراد سے ہوشیار رہنے اور دھوکہ میں نہ آنے کی خواہش کی۔ اگر کہیں ایسے افراد نظر آئیں تو فوری پولیس کو اطلاع دینے کی خواہش کی۔ اس موقع پر جگتیال سرکل انسپکٹر آر پراکاش ، سب انسپکٹر الطاف خان اور دیگر موجود تھے۔