جگتیال ۔ یکم / اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع کے میڈپلی منڈل موضع وینکٹ راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون سندھیا عمر 26 سال نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سندھیا رانی جگتیال ضلع کے پنچایت راج ڈیویژن آفس میں بحیثیت اسسٹنٹ انجنیئر AEE کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی جس کی 6 ماہ قبل ہی شادی انجام پائی تھی ۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ اطلاع ملتے ہی میڈپلی منڈل پولیس نے مقام واردات پہنچکر ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے نعش کو بعد پنچنامہ جگتیال ایریا ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ اسسٹنٹ انجنیئر کے اس انتہائی اقدام خودکشی کی پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کرانے میں مصروف ہے ۔ اسسٹنٹ انجنیئر کی خودکشی کی پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کروانے میں مصروف ہے ۔ اسسٹنٹ انجنیئر کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور پنچایت راج ای ای منوہر ریڈی اور دیگر محکمہ سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملہ نے ایریا ہاسپٹل جگتیال پہنچکر نعش کا دیدار کئے اورافسوس کا اظہار کئے ۔
