جگتیال /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے مقامی گیتا ودیالیم گراؤنڈ پر ضلع یس پی سنپریت سنگھ اور پریس کلب صدر چیٹی سرینواس،راو کی قیادت میں پولیس بمقابلہ پریس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا افتتاح ضلع ایس پی آئی پی ایس نے ٹاس کرواکر کیا۔ضلعی پولیس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ایس پی نے بیٹنگ کر کے مقابلے کا آغاز کیا۔ پولیس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، پریس ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے اور پولیس ٹیم 50 رنز سے ونر رہی۔ بعد ازاں ایس پی نے جیتنے والوں کو ونر اور رنر ٹروفی کے علاوہ بیسٹ بولر بیٹسمین فیلڈر آلراونڈر ٹروفی انعامات دئیے۔ پریس ٹیم کو ہمت افزائی کیلئے سینر صحافی ٹی وی سوریم نے اپنی جانب سے رقمی انعامات کا اعلان کیا ضلع یس پی سنپریت سنگھ کو آوٹ کرنے پر نقد ایک ہزار انعام کو مجاہد عادل اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست نے حاصل کیا اس کرکٹ میچ میں پولیس ٹیم کی طرف سے کورٹلہ سی آئی پروین کمار کو بہترین آل راؤنڈر کے طور پر ٹروفی سے نوازا گیا۔ بیسٹ بولر جگتیال سرکل انسپکٹر نٹیش 3 وکٹ لیے بہترین گیند باز ٹروفی سے نوازہ گیا اور پریس ٹیم کے لکشمن کو بہترین فیلڈر کے طور پر اور وینکٹیش کو بہترین بلے باز کے طور پر ٹروفی سے نوازا گیا۔