جگتیال میں پٹنا پرگتی پروگرام کا کلکٹر و ایڈیشنل کلکٹر نے جائزہ لیا

   

جگتیال ۔/5جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کللکٹر جی روی اور ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم نے شہر جگتیال میں بلدیہ کی جانب سے وارڈ نمبر 28،40، 44میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی جانب سے وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صاف صفائی پٹنا پرگتی پروگرام میں عوامی منتخب نمائندے مقامی رکن اسمبلی سنجے کمار ،چیرمین بلدیہ بوگہ شراونی اور وارڈ کونسلرس کے ہمراہ اسپیشل ڈرائیو پروگرام میں شامل ہوکر جائزہ لیا ۔وارڈ نمبر 44 میں ضلع کلکٹر نے 4.5 لاکھ سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی نے عوام سے وبائی امراض سے بچنے اور اپنے مکانوں اور اطراف اکناف صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی خواہش کی ۔رکن اسمبلی نے کہا کہ شہر جگتیال کی خوبصورتی کے لیے مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ،ترکاری مارکٹ کو فی الحال ودیا نگر رعیتو بازار منتقل کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے وانی نگر میں بھی ایک مارکٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور ٹاون ہال کا کام مکمل ہو چکا ہے اس کو بہت جلد استعمال میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سڑکوں اور گندے موریوں کے قریب بیٹھ کر ترکاریاں فروخت نہ کرنے کی خواہش کی جس سے جراثیم وغیرہ کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لئے احتیاط لازمی ہے۔ اس موقع پر پارٹی قائدین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔