جگتیال میں چیف منسٹر امدادی فنڈ کی حوالگی

   

Ferty9 Clinic

جگتیال :۔ ضلع جگتیال سارنگا پور منڈل ریچا پلی موضع سے تعلق رکھنے والی خاتون بنگی گنگاوا دل کے عارضہ سے پریشان رہنے پر علاج اور آپریشن کیلئے رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 3 لاکھ روپیوں کا LOCمنظور کرواکر آج پارٹی آفس میں ایم ایل سی بھانو پراد کے ہاتھوں گنگاوا کے والد نرسیاکے حوالے کئے، اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن داوا وسنتا سریش اور دیگر موجود تھے۔جگتیال ٹی آر یس پارٹی آفس میں آج جگتیال رورل اور منڈل اور سارنگا پور منڈل سے تعلق رکھنیوالے جملہ 27 مستحق افراد و ریاستی حکومت وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظور کردہ 8لاکھ 21 ہزار روپئے مالیتی چیکس کو رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور ضلع پریشد چیرپرسن داو وسنتا سریش کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ٹی آر یس پارٹی قائدین اور دیگر موجود تھے۔
ضلع جگتیال میں کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کی کوشش
جگتیال : ریاست تلنگانہ حیدرآباد میں ابھی 6 سالہ بچی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کو بھولے بھی نہیں ضلع جگتیال کے دھرم پوری تممینالہ موضع میں 5 سالہ معصوم لڑکی پر ایک نوجوان کی جنسی زیادتی کی کوشش پر لڑکی کی چیخ و پکار سن کر ماں پہنچ کر نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے نوجوان کو پولیس کے حوالے کیا پولیس نے نوجوان کو تحویل میں لیکر تحقیقات اور تفتش میں ہے مصروف پولیس اسٹیشن کے روبرو عوام نے احتجاج کیا۔