جگتیال میں کانگریس کا احتجاجی دھرنا

   

جگتیال ۔ 5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پکوان گیس کی قیمت میں اضافے کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے مہیلا ضلعی صدر وجیہ لکشمی دیویندر ریڈی ضلع میناریٹی سیل صدر سراج الدین منصور ٹاون صدر مکثر علی نہال کے علاوہ دیگر قایدین اور کارکنوں نے بڑے پیمانے پر جگتیال میں احتجاجی دھرنا منظم کیا اور بیچ سڑک پر لکڑی کا چولھا لگا کر پکوان کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بلند کیے۔ بی جے پی اور بی آر یس اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے عام آدمی کی ذندگی مفلوج ہوگئی گیس اور پیٹرول ڈیزیل کی قیمتوں میں عالمی مارکٹ میں کمی کے باوجود تین گنا اضافہ کردیاگیا جبکہ کانگریس دور اقتدار میں عالمی مارکٹ میں پیٹرول ڈیزیل مہنگا رہنے کے باوجود قیمت کم تھی ۔