جگتیال میں کانگریس کونسلر اے سرینواس پر قاتلانہ حملہ

   

جگتیال17؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال شہر میں وارڈ نمبر 15کے کانگریس پارٹی بلدیہ کونسلر اے سرینواس عرف کورٹ سینو پر گذشتہ رات کانگریس پارٹی سے وابستہ سابق این ایس یو آئی صدر مکیش کھنہ نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ سرینواس کے مکان پہنچ کر باہر طلب کرتے ہوئے چاقوسے حملہ کردیا، جس میں سینو کونسلر شدید زخمی ہوگیا، اطلا ع ملتے ہی مقامی پولیس سرکل انسپکٹر مکان پہنچ کر سینو کو جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر و ہ زیر علاج ہے، پولیس ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، کورٹ سنیو کے رشتہ داروں نے بتایا کہ مکیش کھنہ اور سنیو کے درمیان پرانی ذاتی اور پارٹی کی دشمنی ہے، جس کو لے کر وہ گذشتہ رات سینو کے مکان پہنچ کر ان پر چاقو سے حملہ کردیا، اطلاع ملتے ہی بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی، وائس چیرمین سراج الدین منصور اور دیگر کونسلرس نے ایریا ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی اور صبح ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی اور سابقہ بلدیہ چیرپرسن گری ناگابھوشنم، اور دیگر نے پہنچ کر ان سے ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی۔