جگتیال میں گانجے کی فروخت اور استعمال کے خلاف کارروائی 6 افراد گرفتار

   

جگتیال 12؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال رورل پولیس کی جانب سے گانجے استعمال اورفروخت کرنیوالے چھ افراد کی گرفتاری جن کے قبضہ سے 800گرام گانجہ 2عدد مو ٹر سیکل اور 1500روپئے نقد ضبط کئے گئے ،ان خیالات کا اظہار رورل سی آئی راجیش،نے گذشتہ رات پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے میڈیا کے روبرو گرفتار شدہ افراد کو پیش کیا اس موقع پرانہوں نے بتایا کہ رورل پولیس کی جانب سے جگتیال موضع پولاس روڑپر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گانجہ کی پاکٹ کے ساتھ دو افراد گرفتار ہوئے ، تحقیقات میں موضع اننتارم پر فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پر رورل پولیس وہاں پنچ کر مزید تین افراد کو گرفتار کیا، جس سے پوچھ تاچھ پر ضلع عادل آباد اوٹنور منڈل سے تعلق رکھنے والے پانڈرا چندرا نامی شخص جگتیال آکر فروخت کرنے کی اطلاع پر رورل ایس آئی ستیش اور انکی ٹیم کانسٹبل محمد سمیع اور دیگر نے عادل آباد او ٹنور پہنچ کر پانڈرا چندرا کو گرفتار کرکے جگتیال سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان راجیش، ارویند ، ونئے ، وینکٹیش ، ارون کو گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف NDPS مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت کے حوالے کیا، اس موقع پر سرکل انسپکٹر نے کہا کہ ضلع ایس پی سندھو شرما نے عوام سے خواہش کی کہ نوجوانوں کو غلط راہ روی سے روکنے اور منشیات کے استعمال سے روکنے کیلئے اور اس طرح فروخت کرنے والوں پر نظر رکھتے ہوئے پولیس کا اطلاع دینے کی خواہش کی، گانجہ ،منشیات کا استعمال کرنے والوں پر سخت کاروائی کا انتباہ دیا ، اس موقع پر رورل سب انسپکٹر ستیش کمار ،اے ایس آئی،اور دیگر موجود تھے۔