جگتیال۔ یکم ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں گروپ 4 کے امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ حکام نے ضلع بھر میں گروپ 4 کے امتحان کے لئے 73 امتحانی مراکز قائم کئے۔جگتیال شہر میں 27 امتحانی مراکز ، جگتیال رورل میں 7 اور رائیکل منڈل میں4 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جہاں جملہ 21,937 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحانی مرکز کے اندر الیکٹرانک اشیاء اور ممنوعہ اشیاء کی اجازت نہیں دی گئی۔ امتحانی مراکز پر پولیس سیکوریٹی قائم کردی گئی اور امتحانی مرکز کے 100 میٹر کے اندر دفعہ 144 نافذ ہے۔ پولیس نے امیدواروں کی تلاشی لیکر امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت دی۔ بالخصوص خواتین کو طلائی زیورات اور دیگر زیورات نکالنے پر مجبور کرنے پر امیدواروں میں ناراضگی دیکھی گئی۔