سی سی ایس پولیس کی کارروائی ‘ ضلع ایس پی سندھو شرما کی پریس کانفرنس
جگتیال ۔ 8 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس وی شریمتی سندھو شرما نے آج شام 6 بجے جگتیال پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جگتیال سی سی ایس پولیس آفیسر محمد عارف خان اور ان کی ٹیم نے آج شام کے اوقات جگتیال میں گاڑیوں کی تلاشی کے وران ایک سویفٹ ڈیزائر گاڑی جس کا نمبر TN30BK8689 سے ایک کنٹل 36 کیلو خالص چاندی کے اینٹ اور بسکٹ اور ایک لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا اور اس میں سوار چار افراد شیوانندم میاول 40 ‘ ارجن 51 ‘ سندراجن 51 ان تمام کا تعلق ٹاملناڈو ریاست کے سری سلیم سے بتایا گیا کہ انہیں حراست میں لیکر ان کے خلاف بغیر کسی دستاویزات اور بلس کے اتنی رقم اور 136 کیلو گرام چاندی کو پہچانے کے جرم میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے رقم سب ٹریزری میں جمع کر دی گئی اور ان کے خلاف انکوائری کے لئے محکمہ کسٹمس اور سیل ٹیکس محکمہ جات کو حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے سی سی ایس پولیس ٹیم اور آفیسر محمد عارف علی خان کی ستائش کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور عارف علی خان اور دیگر موجود تھے ۔