جگتیال میں 29 جنوری کو مشاعرہ

   

جگتیال /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سر زمین جگتیال میں 29 جنوری بروز اتوار بمقام ٹاون ہال روبرو میونسپل پارک جگتیال میںکل ہند مشاعرہ زیر اہتمام تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال منعقد کیا جارہا ہے ۔ آج ایم ایل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی ایم سنجے کمار کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔اس موقع پر کنوینر مشاعرہ عبدالمجاہد عادل اور جنرل سیکریٹری ضمیر علی عدنان آرگنائزنگ سیکریٹری افتخار علی زبیر کنوینر فضل بیگ اور سید احمد کے علاوہ بی آر یس پارٹی قائدین موجود تھے ۔ قبل ازیں فیڈریشن کے ذمہ داروں نے بی آر یس پارٹی ضلعی صدر و رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگرراو سے مٹ پلی پہونچکر ملاقات کیے اور مشاعرے میں میں مدعو کئے ۔ اس موقع پر سلیم فاروقی اور واسق الرحمن موجود تھے۔
ظہیرآباد کی قدیم انجمن قبرستان میں باؤنڈری وال کی تعمیر
ظہیرآباد/25جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ظہیرآباد کے قدیم انجمن قبرستان میں باؤنڈری وال کی عدم تعمیر سے خنزیروں جنگلی جانوروں کی بہتات دیکھی جارہی تھی استطاعت کی جانب سے عید گاہ انجمن قبرستان کی حصار بندی کرتے ہوئے دوسری گیٹ پٹرول پمپ سے متصل کھلی جگہ جس کی ایک عرصہ دراز سے حد بندی نہیں کی گئی تھی یہاں باؤنڈری وال کی تعمیری کے کاموں کا مسلم ایکشن کمیٹی اور نوجوانوں ظہیرآباد کی جانب سے قبرستان کے احاطہ میں باونڈری وال کے تعمیری کاموں کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مسلم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران محمد معیز الدین معتمد ، محمد فاروق علی محمد یوسف فروٹ شیخ وحید، محمدعلیم علی سید واجد حقانی ایوب معین عامر پٹیل افروز شیخ مبین غلام مصطفی ماجد فصیح قدیر علاوہ دیگر نوجوان ظہیرآباد موجود تھے۔