جگتیال:جگتیال میں گذشتہ رات سے جاری تیز بارش کا جائزہ لینے ضلع کلکٹر جی روی، آرڈی او مادھوری، ایس پی سندھو شرما نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو چوکس رہنے اور غیر ضروری مکانات سے باہر نہ نکلنے کی ترغیب دی۔ موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پانی سڑکوں سے گذرنے سے راستے منقطع ہوگئے ۔جنگی پیمانے پر اقدامات کیلئے ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔