حیدرآباد۔ ضلع جگتیال کے ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی کی کوویڈ19سے موت ہوگئی۔دکشنا مورتی گذشتہ چند دنوں سے کریم نگر کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے ۔پولیس عہدیدار نے حال ہی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ۔کریم نگر ٹاون کے ساورنا اسٹریٹ کے رہنے والے دکشنامورتی نے 1989میں سب انسپکٹر کے طورپر پولیس میں خدمات کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اضلاع ورنگل اور کھمم میں بھی ایس آئی، سی آئی اور ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔