جگتیال کے مسلم نوجوان کو ریاستی سیوا ایوارڈ

   

جگتیال ۔ جگتیال ضلع کے رایکل منڈل سے تعلق رکھنے والے مسلم نوجوان مشتاق احمد المعروف منا یوتھ کانگریس لیڈر کو ینگ انڈین بلڈ ڈونرس کلب حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں آج آر ٹی سی چیرمین سجنار کے ہاتھوں ریاستی سیوا ایوارڈ کو حوالے کیا گیا ۔ ان کی تہنیت بھی پیش کی گی اور انہیں ریاستی سیوا رکن کی حیثیت سے شناخت پر مختلف گوشوں سے مبارک باد ی پیش کی گئی۔