جگتیال کے کسان کا بیٹا سیول سرویس کیلئے منتخب

   

تلگو ریاستوں کے طلبہ کا بہتر مظاہرہ، یشونت کمار ریڈی کو ملک میں 15 واں رینک
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) سیول سرویس امتحانات 2021 ء میں تلگو ریاستوں کے امیدواروں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں جگتیال ضلع کے بیرپور منڈل سے تعلق رکھنے والے ایک غریب کسان کے فرزند شرت نائک نے 374 رینک حاصل کیا۔ شرت کے والد بیرپور منڈل کے چرلہ پلی گاؤں میں کھیتی باڑی کرتے ہیں جبکہ ماں آنگن واڑی سنٹر میں ورکر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ شرت نائک کے شاندار مظاہرہ پر گاؤں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین نے شرت نائک اور اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کی سیول سرویس میں کامیابی جگتیال ضلع کے لئے باعث فخر ہے۔ تلگو ریاستوں کے امیدواروں میں یشونت کمار ریڈی نے پندرہواں رینک حاصل کرتے ہوئے تلگو ریاستوں کے تمام امیدواروں میں خود کو ٹاپ رکھا ہے۔ پی ساہتیہ کو 24، کے کرنیّا 56، شری پوجا 62، جی سدھیر کمار ریڈی 69، اے نریش 117، اے سنیہا 136، بی چیتنیا ریڈی 161، ایس کملیشور راؤ 297، وی سریدھر 336، ڈی اشوک 350، جی شرت نائک 374، این بالا کرشنا 420، یو چیتنیا 470، ایم انورادھا 560، بی اکھل 566، رنجیت کمار 574، پی ویلسن 602، بی اروند 623 اور بی سورنا راج کو 676 واں رینک حاصل ہوا۔ ر