حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں داماد کے ہاتھوں خسر کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ جہاں 50 سالہ شخص نرسمہلو اس کے داماد 23 سالہ بالا کرشنا کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیٹی داماد کے جھگڑے میں بیٹی کو ہراساں کرنے پر خسر برہم تھا اور اس نے بیٹی داماد میں صلاح کروانے کی خاطر داماد بالا کرشنا سے بات چیت کا ارادہ کیا اور آج داماد کو اپنے مکان طلب کیا اور خسر و داماد میں بات چیت جاری تھی جو اچانک بے چینی کا سبب بن گئی۔ بحث و تکرار کے دوران تنازعہ پیدا ہوگیا اور اس دوران داماد بالا کرشنا نے اس کے خسر نرسمہلو پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں شدیدنرسمہلو فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع