حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو مسلم نوجوان فوت ہوگئے۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد رفیق جو نہرو نگر علاقہ کے ساکن محمد رزاق کا بیٹا تھا اپنے چچا زاد بھائی محمد غوث کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آئی ڈی پی ایل علاقہ میں تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 22 سالہ سید ماجد علی جو اندرا گاندھی نگر علاقہ کے ساکن حمید علی کا بیٹا تھا یہ نوجوان طالب علم بتایا گیا ہے جو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر جی ایچ ایم سی کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔