جگدیش ریڈی شریک دواخانہ

   

حیدرآباد۔7 جنوری(سیاست نیوز) ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کو ناسازیٔ صحت کی بناء پر نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں شریک دواخانہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جگدیش ریڈی سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہدایت دی کہ وہ بلدی انتخابات کا بوجھ نہ لیں اور انتخابی مہم کے لئے پریشان نہ ہوں بلکہ مکمل آرام کرتے ہوئے صحت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔