جگدیش ٹائٹلر کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم

   

نئی دہلی :دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف 1984 کے فسادات کے دوران شمالی دہلی کے پل بنگش علاقے میں تین افراد کے مبینہ قتل سے متعلق ایک مقدمے میں قتل اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کرنے کا حکم دیا۔سی بی آئی کے مقدمات کی خصوصی عدالت کے جج راکیش سیال نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔. جج نے کہاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ٹھوس بنیاد موجود ہے ۔