نئی دہلی: ملک کے نئے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے ہفتہ کو ہونے والی ووٹنگ میں این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان کا مقابلہ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا سے تھا۔ جہاں دھنکھڑ کو 528 ووٹ ملے، تو وہیں الوا کو صرف 182 ووٹوں سے مطمئن ہونا پڑا، جب کہ 15 ووٹوں کو ان ویلڈ قرار دیا گیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 بجے شروع ہونے والا الیکشن شام 5 بجے تک چلا۔ اس دوران 780 میں سے 725 ارکان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔