حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے غیر محسوب اثاثہ جات معاملہ میں رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنم راجو کی مفاد عامہ درخواست کی سماعت سے اتفاق کیا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ مفاد عامہ کی درخواست کو نمبر الاٹ کیا جائے۔ رکن پارلیمنٹ نے اس معاملہ میں دس ماہ قبل ایک درخواست دائر کی تھی لیکن اس درخواست کو نمبر الاٹ نہیں کیا گیا جس کے سبب یہ معاملہ سماعت تک نہیں پہنچا۔ درخواست گذار کے وکیل نے اس بارے میں ہائی کورٹ کی توجہ مبذول کرائی جس پر ہائی کورٹ نے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ وہ اس کا فوری نمبر الاٹ کریں تاکہ سماعت ہوسکے۔ عدالت نے رجسٹری کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ جگن کے غیر محسوب اثاثہ جات کا معاملہ ای ڈی اور سی بی آئی کے پاس زیر دوران ہے۔ رگھو رام کرشنم راجو نے ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی عاجلانہ سماعت کی درخواست کی ہے۔ر