جگن اور ایڈورپا نے تروپتی میں درشن کئے

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس ایڈورپا نے آج آندھرا پردیش کی تروپتی وینکٹیشورا مندر میں درشن کئے اور خصوصی پوجا کی ۔ تروملا تروپتی دیو استھانم کے صدر نشین وائی وی سبا ریڈی اور دوسروں نے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کا وہاں خیر مقدم کیا اور انہیں پرساد وغیرہ بھی حوالے کئے ۔