جگن حکومت کورونا دوسری لہر روکنے میں ناکام ، تلگودیشم کا الزام

   

حیدرآباد ۔ تلگودیشم پارٹی نے جگن موہن ریڈی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے کورونا کی دوسری لہر کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں جس کے نتیجہ میں آندھراپردیش میں روزانہ کیسیس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ تلگودیشم کے ترجمان کوماریڈی پٹابھی نے کورونا متاثرین کے علاج کیلئے طبی خدمات بہتر بنانے پر زور دیا ۔