جگن حکومت کے قول و فعل میں تضاد : بی جے پی

   

حیدرآباد 28 ستمبر ( سیاست نیوز ) صدر بی جے پی آندھرا پردیش لکشمی نارائنا نے کہا کہ چیف منسٹر جگن کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلئے جس طرح مہورت کا تعین کیا جاتاہے اسی طرح ریتی کی فروخت کیلئے مہورت رکھی گئی ہے ۔ بی جے پی کے ایک وفد نے گورنر مسٹر ہری چندن سے ملاقات کر کے جگن موہن ریڈی حکومت کی پالیسیوں و مخالف عوام اقدامات پر یادداشت پیش کی ۔ مسٹر لکشمی نارائنا نے بتایا کہ لاکھوں ورکرس ریتی کی منتقلی پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کی وجہ سے مالی پریشانیوں سے دوچار ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہے اور کوئی اقدام نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ریتی نہ ملنے سے مزدوروں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور ریتی کی بلیک مارکٹنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر عاجلانہ تقرر عمل میںلانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔