حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کو وائی ایس جگن موہن ریڈی جیسے لوگوں سے تعاون کرنے کے خلاف انتباہ دیا اور کہا کہ ایسے لوگ جھوٹی اطلاعات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور تلنگانہ پولیس کے پاس شکایات درج کروارہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ کے سی آر، مودی اور جگن ان کے خلاف ایک ہوکر سازش کررہے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے عوام کے اعتماد سے محروم ہیں اور اسی وجہ سے عوام میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔