حیدرآباد 20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اے جگن موہن راؤ محض ایک ووٹ کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ۔ یہ انتخابات راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے تھے ۔ جگن موہن راؤ کو 63 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف امرناتھ کو 62 ووٹ حاصل ہوئے ۔ انیل کمار کو 34 اور پی ایل سرینواس کو 10 ووٹ مل سکے ۔گڈ گورننس پیانل کے دلجیت سنگھ 63 ووٹ حاصل کرتے ہوئے نائب صدر منتخب ہوئے ۔ بسواراجو جوائنٹ سکریٹری اور سرینواس راؤ خازن منتخب ہوئے ۔