جگن موہن ریڈی تین میڈیکل کالجس کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔ 14ستمبر ( یواین آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی 15ستمبر کو راجمندری، مچھلی پٹنم اور ایلورو میں سرکاری میڈیکل کالجس کا ورچول افتتاح کریں گے ۔ حکام نے کہا کہ اے پی نے طبی تعلیم اور نگہداشت صحت کے شعبہ میں اہم سنگ میل حاصل کیا ہے ۔پہلی مرتبہ حکومت نے ایک ہی وقت حکومت نے 17 نئے سرکاری میڈیکل کالجس کے قیام کو منظوری دے دی ہے ۔ فی الحال ریاست میں 11سرکاری میڈیکل کالجس ہیں۔