جگن موہن ریڈی حکومت کے 6 ماہ میں 6 مسائل، پون کلیان کا بیان

   

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) جنا سینا کے صدر پون کلیان نے کہاکہ جگن موہن ریڈی حکومت کے 6 ماہ کے دوران آندھراپردیش ریاست انتقامی سیاست، غیر یقینی کیفیت، ذہنی ہراسانی، غیر ضروری تیزی اور تباہی جیسے چھ حالات سے دوچار رہی۔ پون کلیان نے جگن حکومت کے 6 ماہ کے دوران اس کی ناکامیاں گنائی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جگن نے نظم و نسق کو تباہ کیا۔ سیلاب سے سیاسی کھیل کھیلا گیا اور ریت کی قلت پیدا کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں بلڈنگ ورکرس کی گزر بسر مشکل ہوگئی۔