جگن موہن ریڈی کابینہ میںآج بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

   

نئے وزراء کی حلف برداری‘ واحد مسلم نمائندگی امجد باشاہ برقرار، گورنر کو وزراء کی فہرست پیش
حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی وائی ایس جگن موہن ریڈی کابینہ میں کل 11 اپریل کو بڑے پیمانہ پر ردوبدل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 25 وزراء کے ناموں کو قطعیت دے دی ہے اور ناموں کی فہرست ریاستی گورنر ششی بھوشن ہری چندن کو روانہ کردی گئی۔ پیر کے دن صبح 11 بجکر 31 منٹ پر امراوتی میں سکریٹریٹ سے متصل کھلی اراضی پر تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کابینہ میں نئے چہروں کو موقع دیا ہے تاکہ 2024 عام انتخابات کا سامنا نئے چہروں کے ساتھ کیا جاسکے۔ کابینہ میں اگرچہ تمام طبقات کو مناسب نمائندگی کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن صرف ایک مسلم وزیر کو شامل کیا جائے گا جو کڑپہ کے امجد باشاہ ہیں وہ موجودہ کابینہ میں ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر اقلیتی بہبود کے عہدہ پر فائز تھے جنہیں کابینہ میں برقرار رکھا جائے گا۔ دیگر وزراء میں دھرمنا پرساد راؤ، ایس اپلا راجو، بوتسا ستیہ نارائنا، راجننا دورا، جی امرناتھ، متیالہ نائیڈو، بی روجا، ٹی وشواروپ، سی ایچ وینو گوپال کرشنا، ٹی ونیتا، کے ناگیشورراؤ، کے ستیہ نارائنا، جی رمیش، امبٹی رام بابو، ایم ناگرجنا، وی رجنی، کے گوردھن ریڈی، امجد باشاہ، بی راجندر ناتھ ریڈی، جی جئے رام، پیدی ریڈی رامچندرا ریڈی، نارائن سوامی، آر کے روجا، اوشا شری چرن اور تپے سوامی شامل ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے گورنمنٹ چیف وہپ کے طور پر پرساد، راجو اور اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ پر کے ویرا بھدرا سوامی کے ناموں کو منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی نے پہلی مرتبہ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ر