جگن موہن ریڈی کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے حکومت کا تیقن

   

سیکوریٹی میں کمی کے مسئلہ پر ہائی کورٹ میں سماعت
حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے ہائی کورٹ کو یقین دلایا کہ سابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی سیکوریٹی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سیکوریٹی کی بحالی کیلئے آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ حکومت کے وکیل نے آج عدالت کو بتایا کہ جگن موہن ریڈی کی سیکوریٹی میں موجود بلٹ پروف گاڑی تبدیل کی جائے گی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ بہتر حالت میں موجود بلٹ پروف گاڑی سابق چیف منسٹر کی سیکوریٹی میں فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے اس بات کا تیقن دیا کہ اگر جگن کی سیکوریٹی میں شامل عہدیدار خواہش کریں تو قافلہ میں جامر فراہم کیا جائے گا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تین ہفتے بعد آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد موجودہ این ڈی اے حکومت نے جگن موہن ریڈی کی سیکوریٹی میں کمی کردی تھی۔ نہ صرف امراوتی بلکہ حیدرآباد میں واقع ان کی قیامگاہ پر سیکوریٹی عملے کی تعداد گھٹادی گئی جس پر جگن موہن ریڈی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔1