حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی امریکہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر روانگی کیلئے امراوتی سے حیدرآباد پہنچے۔ وہ آج رات امریکہ کیلئے پرواز کریں گے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وائی ایس جگن پہلی مرتبہ امریکہ کے دورہ پر رونہ ہورہے ہیں۔ امریکہ میں ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئیں۔ وہ 17 اگسٹ کو ڈلاس کانفرنس سنٹر میں خطاب کریں گے۔ امریکہ میں مقیم آندھرا پردیش کے این آر آئیز نے انہیں مدعو کیا ہے۔ جگن موہن ریڈی ایک ہفتہ تک قیام کے بعد وطن واپس ہوں گے۔
