حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی 13 جنوری کو تلنگانہ کے اپنے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات میں دونوں رہنما ، متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پیدا شدہ طویل عرصہ سے زیر التواء مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ جگن موہن ریڈی نے اے پی کے موجودہ دارالحکومت امراوتی کی بجائے تین نئے دارالحکومتوں کی تجویز پیش کی گئی ۔ اس تجویز کے خلاف دارالحکومت امراوتی کے کسان گزشتہ پچیس دنوں سے شدید احتجاج کررہے ہیں ۔ اس ملاقات کے دوران بجلی کے ملازمین کی تقسیم اور سری سیلم پروجکٹ کو دریائے گوداوری کے پانی کی تقسیم کے مسائل پر بھی بات چیت ہوگی ۔۔