جگن موہن ریڈی کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابیسڑک کے راستہ سفر کرنا پڑا

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں چیف منسٹر کو سڑک کے راستہ سفر کرنا پڑا۔ اننت پور ضلع کے ناروا علاقہ میں اُڑان سے قبل پائیلٹ نے محسوس کیا کہ ایندھن کی سربراہی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے لہذا پائیلٹ نے ہیلی کاپٹر کو اُڑان بھرنے سے روک دیا۔ اننت پور ضلع کے سنگناملا اسمبلی حلقہ میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ہیلی پیاڈ پہنچے۔ پائیلٹ نے تکنیکی خرابی دور کرنے کی کافی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پائیلٹ نے اُڑان بھرنے کے بجائے تکنیکی خرابی مکمل دور کرنے کا مشورہ دیا جس پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سڑک کے راستہ روانہ ہوئے اور سہ پہر 3:30 بجے پٹاپرتی پہنچے۔ر