جگن نے پولاورم پراجیکٹ کامعائنہ کیا

   

Ferty9 Clinic


پولاورم ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج پولاورم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اس کی تعمیر میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ جگن کا یہ پولاورم کا تیسرا دورہ تھا ۔ اس سے قبل انہوں نے پراجیکٹ کا ایک ہیلی کاپٹر میں فضائی سروے کیا ۔ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے انہیں پراجیکٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے پراجیکٹس کے اصل نقشہ کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر منعقدہ تصویری نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔ مقامی ارکان اسمبلی اور مشرقی و مغربی گوداوری ضلع کے قائدین بھی اس دورہ کے موقع پر جگن موہن ریڈی کے ساتھ تھے ۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں پولاورم پراجیکٹ برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس اور اپوزیشن تلگودیشم کے مابین تنازعہ کا سبب بنا ہوا ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کا الزام ہے کہ حکومت اس پراجیکٹ کی بلندی کو کم کر رہی ہے جبکہ ریاست کے وزیر آبپاشی انیل اور دوسرے وائی ایس آر قائدین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔