حیدرآباد،5 ۔ نومبر(سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایوارڈ کا نام تبدیل کرنے پرمختلف گوشوں سے کی گئی نکتہ چینی کے بعد ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پرتیبھا پرسکارایوارڈس کے نام کو برقرار رکھنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پرتیبھا پرسکارایوارڈس کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے نام سے وائی ایس آر ودیاپرسکار ایوارڈس دینے کے سلسلہ میں جاری کردہ سرکاری احکام کو فوری طورپر منسوخ کرنے کے احکام وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے جاری کئے ہیں۔وائی ایس راج شیکھرریڈی، موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے والد تھے ۔یہ ایوارڈس ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام سے ہے جو 11نومبرکو قومی یوم تعلیم کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔