امراوتی ۔29جولائی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹرآندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اگست میں دو بیرونی دورے کریں گے ۔ پہلے دورہ پر یروشلم روانہ ہوں گے جہاں عیسائیوں کے مقدس مقام پر حاضری دیں گے ۔ بعد ازاں امریکہ کے شہر ڈلاس کا دورہ مقرر ہے ۔ جگن 30مئی کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے جس کے بعد اُن کے یہ اولین بیرونی دورے ہیں ۔ سرکاری بیان کے مطابق وہ یکم تا 4اگست یروشلم کا دورہ کریں گے ۔