جگن کا مقصد امیر بننا میرا مقصد غریب امیر ہو جانا ہے، چندرا بابو نائیڈو کی تقریر

   

حیدرآباد۔ 28 مئی (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر و صدر تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ چناؤ کبھی بھی ہوسکتے ہیں اس کا سامنا کرنے تیار رہیں اور وائی آر ایس کانگریس کو شکست دیں۔ تلگودیشم مہاناڈو سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کا ایک ہی مقصد ہے امیر بننا جبکہ ان کا مقصد یہ ہیکہ غریب امیر بن جائیں اور یہ مقصد اس وقت پورا ہوگا جب تلگودیشم کارکن اگلے انتخابات میں تلگودیشم کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ کانفرنس میں این چندرا بابو نائیڈو کو دوبارہ تلگودیشم پارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا وہ گزشتہ 28 سال سے تلگودیشم کے صدر ہیں۔