حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی ریاست کے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب جگن نے بابو کے خلاف گذشتہ حکومت کی جانب سے شمسی اور وائنڈ پاور کی خریدی کے لیے کیے جانے والے معاہدے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ معاہدے کی وجہ سے ریاست کو 2636 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ لہذا جگن نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ نقصان کی پابجائی کے لیے قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی خریداری کے اس معاہدے میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں لہذا سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور اس وقت کے وزیر توانائی اور سینئیر عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔۔
