نئی دہلی ۔ 21 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو آج ان کی 47 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر جگن 1972 میں آج ہی کی تاریخ کو اپنے آبائی گاؤں پولی وینڈلہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر شری وائی ایس جگن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ ان کے لیے صحت مند طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی جگن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔۔