جگن کی ضمانت کی تنسیخ پر 25 اگست کو فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

خصوصی عدالت میں سماعت مکمل، فیصلہ پر ہر کسی کی نظریں
حیدرآباد۔30 ۔جولائی (سیاست نیوز) خصوصی سی بی آئی عدالت 25 اگست کو چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کی ضمانت کی منسوخی سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنائیگی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ شیورام کرشنا راجو نے جگن کی ضمانت منسوخ کرنے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل وینکٹیش نے عدالت کو بتایا کہ ان کے تحریری دلائل پیش کردیئے گئے ۔ سی بی آئی کی جانب سے تحریری طور پر دلائل پیش کرنے عدالت سے مہلت طلب کی گئی تھی۔ سی بی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ دہلی سے انہیں ہدایات کا انتظار ہے ۔ عدالت سے کہا گیا کہ یکم جون کو پیش کردہ حلفنامہ کو تازہ موقف کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے 25 اگست کیلئے فیصلہ محفوظ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی پر خصوصی عدالت 25 اگست کو فیصلہ سنائیگی ۔ عدالت کے فیصلہ پر سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے ۔