حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ کو کسی اور عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو کی درخواست پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے فیصلہ کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔ غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ میں وائی ایس جگن موہن ریڈی اور رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے رگھو رام کرشنا راجو نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلہ پر انہیں بھروسہ نہیں ہے لہذا وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور عدالت کو مقدمہ منتقل کیا جائے۔ ہائی کورٹ میں آج اس مسئلہ پر دلائل کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا۔ رگھو رام کرشنا راجو کا الزام ہے کہ جگن موہن ریڈی نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے لہذا ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔ R