جگن کی ضمانت کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/29ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ شیو رام کرشنا راجو نے کہا کہ غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں جگن موہن ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کیلئے وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے سابق رکن اسمبلی وی رادھا کے قتل کی سازش کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سابق رکن اسمبلی کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانے کیلئے سازش میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جگن حکومت سنیما انڈسٹریز کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے۔ر