حیدرآباد۔8 ۔جولائی (سیاست نیوز) غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھورام کرشنم راجو کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سی بی آئی خصوصی عدالت میں آج سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج نے جگن موہن ریڈی اور رگھورام کرشنم راجو کے وکلاء کو تحریری طورپر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے مطابق آج دونوں کی جانب سے تحریری دلائل پیش کئے گئے ۔ سی بی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تحریری طورپر اپنے دلائل پیش کرنے سے قاصر ہے جس کے بعد اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔