جگن کے حیدرآبادمیں مکان کی سیکیورٹی کیلئے 24.50 لاکھ منظور

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔24 جولائی (سیاست نیوز)آندھراپردیش گورنمنٹ نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں موجود مکان کی سکیورٹی کے لیے 24.50 لاکھ روپے منظور کیے ہیں ۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے منظور کردہ اس رقم چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بنجارا ہلز علاقہ میں لوٹس پاؤنڈ کے مکان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ مختص کردہ رقم میں 12.50 لاکھ روپیہ اسکیانر اور بیگیج چیکنگ روم کی تعمیرات پر خرچ کئے جائیں گے۔ دیگر رقم پولیس بارکس، بیت الخلاء اور عوام کے لئے دیگر سہولیات کے لیے تعمیراتی امور پر خرچ کیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں آندھرا پر دیش میں تلگو دیشم پارٹی کو شکست دینے کے بعد متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی کے بیٹے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جس کو ریاست آندھرا پردیش میں ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جارہا ہے اور عوام امید کر رہے ہیں کہ نوجوان چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست آندھراپردیش مزید ترقی کی سمت گامزن ہوگی۔